ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یونیورسٹی فیوژن میوزک کلب کے زیرِ اہتمام موسیقی پروگرام ”یوفونی“ کا انعقاد

یونیورسٹی فیوژن میوزک کلب کے زیرِ اہتمام موسیقی پروگرام ”یوفونی“ کا انعقاد

Mon, 03 Apr 2017 20:28:23    S.O. News Service

علی گڑھ3اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے یونیورسٹی فیوژن میوزک کلب کے زیرِ اہتمام کینیڈی ہال آڈیٹوریم میں موسیقی پروگرام ”یوفونی“ کا انعقاد کیاگیا۔    پروگرام میں شاہ فیض احمد، محبوب عالم، شوریہ مشارا، شارق حسنین، عمر غازی، ریّان آفریدی، غوث محمد، روبل زیویئر، ارششٹ کرین، نشرہ احمد، فضا اعظمی، حیدر سیف اللہ، عبداللہ فضل اور دانش معید نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جونیئر فن کار سید وجاہت علی، صبور احمد، جنید، سعد، منصور، معاذ، ثانب، موسیٰ، کاہکشاں، لائبہ ظفر، سمین اور مہک نے بھی سامعین کے دل جیت لئے۔اس موقعہ پرکلچرل ایجوکیشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر پروفیسر ایف ایس شیرانی، یونیورسٹی فیوژن میوزک کلب کے صدر ڈاکٹر سید خرم نثار اور صلاح کار پروفیسر عبدالمتین موجود تھے۔کلچرل ایجوکیشن سینٹر کے انچارج رابطہئ عامّہ مومن علی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ نظامت کے فرائض ایمن جعفری نے انجام دئے جبکہ شاہ فیض عالم نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔


Share: